Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / شمالی کوریا  آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے ‘ سابق عہدیدار پینٹاگون

شمالی کوریا  آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے ‘ سابق عہدیدار پینٹاگون

واشنگٹن (فارن ڈیسک) پینٹاگون کے ایک سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ شمالی کوریا امریکی اتحادیوں کو تقسیم کرنے کے لئے آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو کلیئر اور میزائل دفاعی پالیسی کے دفاع کے لئے امریکی نائب معاﺅن سیکرٹری ڈاکٹر پراڈ رابرٹس نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ شمالی کوریا آسٹریلیا پر حملے کو ایک چوائس کے طور پر استعمال کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو منتشر کرنے شمالی کوریا آسٹریلیا پر حملہ کر سکتا ہے انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا اتحادی ممالک کو ہراساں کر کے اس بات پر مجبور کرے گا کہ امریکہ کا ساتھ نہ دیں انہوں نے کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ تنہا ہونے کے باوجود جوہری شمالی کوریا امریکہ اور دیگر ممالک کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ۔

About Admin

Check Also

بھارت میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت کا قانون منظور

نئی دہلی: بھارت میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا قانون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: