Home / پاکستان / انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے، سعد رفیق

انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے، سعد رفیق

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتہاپسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے۔ ڈومور کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دارہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کمال جرا ت اور تدبر کے ساتھ امریکی پالیسی سازوں کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا، اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردارکلیدی ہے جب کہ ”ڈومور“ کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں اور پاکستانی قوم اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید نا انصافی ہے۔ کیونکہ دہشتگردی کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں ۔ ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وزیر خارجہ پر تنقید سمجھ سے بالاتر ہے غیر ملکی فنڈز پر پلنے والی ( پی ٹی آئی ) قیادت کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے کیونکہ عمران خان کی یہودی لابی سے مراسمکوئی ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے مراسم کو جانتی ہے

About Admin

Check Also

لاہور جلسے میں ایک دوسرے پر لعنتیں بھیجنے والے لعنتی اکٹھے تھے، رانا ثنااللہ

فیصل آباد: وزیرِقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ طاہرالقادری کے جلسے میں ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: