Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / اہم ترین / احتساب کا عمل سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے: پرویز رشید

احتساب کا عمل سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے: پرویز رشید

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل سب کیلئے ایک جیسا ہونا چاہیے۔ سیاستدانوں کے ساتھ سب کو مساوی رکھ کے دیکھنا ہو گا۔ یہاں کوئی مقدس گائے نہیں ہے۔ سیاستدانوں کو سیاست سے باہر کرنے کیلئے داغدار نہیں کرنا چاہیے۔ ہمارے یہاں احتساب انتقام کے طور پر لیا جاتا رہا ہے۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں پرویز رشید نے کہا کہ احتساب کا قانون مشرف نے نواز شریف کے لیے بنایا تھا۔ احتساب کے عمل کا بل پہلے سے اسمبلی میں موجود ہے۔

اس سے قبل عمران خان کی قائد حزب اختلاف بننے کی کوشش پر سینیٹر پرویز رشید نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیشنگوئی کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013ء میں عمران خان وزیرِ اعظم کا خواب دیکھ کر گھر سے نکلے، اب 2017ء میں قائد حزب اختلاف بننے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں لیکن 2018ء میں نجم سیٹھی کی جگہ چیئرمین پی سی بی کے امیداور ہوں گے۔

پرویز رشید نے انکشاف کیا کہ تحریک انصاف کے کئی لیڈر وزیرِ اعظم کی دوڑ میں ہیں۔ کہتے ہیں کہ عمران خان اپنے گھر کی اینٹیں اکھاڑ رہے ہیں، اپنی پارٹی ہی گراتے چلے جا رہے ہیں۔ تحریک انصاف میں وزیرِ اعظم کے ایک درجن اور اپوزیشن لیڈر کے ڈیڑھ درجن امیداور ہیں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آئین کی بالا دستی کیلئے جدوجہد کی، میثاق جمہوریت اب بھی قائم ہے۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: