Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / گارڈین شپ ، یوسف گیلانی کی بیٹی کو اخبار میں اشتہار دینے کا آخری موقع

گارڈین شپ ، یوسف گیلانی کی بیٹی کو اخبار میں اشتہار دینے کا آخری موقع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن عدالت نے پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کی گارڈین شپ کی درخواست پراخبار میں اشتہار دینے کا آخری موقع دے دیاہے۔گارڈین جج الیاس احمد نے فضہ بتول کی درخواست پر سماعت شروع کی تودرخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ وہ ماں ہونے کے ناطے بیٹے کی بہتر پرورش کر سکتی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی بیٹے کو مستقل میرے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔عدالت نے درخواست گزار کو اخبار میں اشتہار شائع کروانے کا آخری موقع فراہم کرتے ہوئے کیس کی سماعت مزید ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کی اپنے شوہر سے 2010 ء میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔

About Admin

Check Also

ChaudharyNisar

پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: