Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / کشمیری عوام کو آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہے

کشمیری عوام کو آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہے

انسانیت سوز تشددکے بعد بھی حر یت پسندوں کو دبایا نہیں جاسکا ۰،

بھارتی جنرل کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی کو ناپسندیدہ نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل بند وق سے ناممکن !بھارت کو کشمیریوں کا حق خداداریت دے دینا چاہےے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا تمام بجٹ سالانہ آرمی پر خرچ ہونے کے باوجود کوئی موثر نتائج سامنے نہیں آسکے،جنرل آفیسر کمانڈر میجر بی ایس راجو

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھار ت کا بھیانک چہرہ خود ہی بھارتی جنرل نے کھول دیا !جنرل آفیسر کمانڈر میجر بی ایس راجو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انسانیت سوز تشدد، قتل کے بعد بھیحر یت پسندوں کو دبایا نہیں جاسکا ، مقبوضہ کشمیر کی عوام کو آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہےے ، کشمیر کو گولی کے زور پر فتح کرنا ناممکن ہے! مقامی سطح پر اکثریت پسندوں کو عوام کی حمایت حاصل ہے جبکہ کشمیر میں بھارتی فوج کی موجودگی کو ناپسندیدہ نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے ، مسئلہ کشمیر کا حل بند وق سے ناممکن ہے !بھارت کو کشمیریوں کا حق خداداریت دے دینا چاہےے ، اب یہی حل مسئلہ کشمیر کا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا تمام بجٹ سالانہ آرمی پر خرچ ہونے کے باوجود کوئی موثر نتائج سامنے نہیں آسکے ۔اِن خیالات کا اظہار سرونگ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر بی ایس راجو نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ”مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم کی انتہاءکرکے بھارتی حکومت اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں نے دیکھ لیا ہے مگر اُس کے باوجودمقبوضہ کشمیر میں تحریک کے اندر بجائے کمی کے مزید تیزی آئی ہے جس کی بڑی وجہ مقبوضہ کشمیر میں اکثریت پسندوں کو مقامی افراد کے علاوہ سکھ ،ہندوں کمیونٹی کی بھی حمایت حاصل ہے جسکی بڑی وجہ ہمیشہ اکثریت پسندوں نے بھارتی فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارو ں کو نقصان پہنچایا ہے۔“انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج ، بی ایس ایف سمیت پولیس کی موجودگی کشمیریوں کو ایک آنکھ نہیں بھاتی جس کی وجہ سے تحریک میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی پہلی ترجیح یہی ہے کہ وہ ”آزادی کے سوا کچھ نہیں چاہتے اور گولی کے زور پر کشمیریوں کو دبانا بھی ناممکن ہے!اِس لئے بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرکے کشمیریوں کے حوالے کردیں اِس سے بھارت کا جمہوریت عمل بھی دنیا میں اچھے لفظوں سے یاد کیا جائیگا، اور کشمیری بھارت سے جو ناپسندگی کا اظہار کرتے ہیں وہ پسند کرنے لگیں گے “۔بھارتی جنرل کے اِس بیان کے بعد بھارت کے اندر ہلچل مچ گئی ہے ! ۔یادرہے جنرل بی ایس راجو 2012ءمیں لائن آف کنٹرول اُڑی سیکٹر پر برگیڈئیر کی کمانڈ بھی کرچکے ہیں اور مارچ 2017ءسے جنوبی کشمیر میں حریت پسندوں کے خلا ف آپریشن کی نگرانی بھی کرچکے ہیں ۔

About Admin

Check Also

Writing Good morning

اسرا ئیلی پو لیس نے گڈ مارننگ‘لکھنے پر فلسطینی شہر ی کو گرفتا ر کر لیا

مقبو ضہ بیت المقدس (فارن ڈیسک)اسرائیل پولیس نے گذشتہ ہفتے ایک فلسطینی شخص کو اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: