Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / چین نے شمالی کوریا کی کمپنیوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

چین نے شمالی کوریا کی کمپنیوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی حکام نے اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کے تناظر میں چین میں کام کرنے والی شمالی کورین کمپنیوں کو کام بند کرنے کا حکم دے دیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق تما م کمپنیاں جنوری 2018تک بند ہو جائیں گی، جبکہ چین اور شمالی کوریا کے مشترکہ کاروبار کو بھی بند کر دیا جائے گا۔ چین، جس کا شمار شمالی کوریا کے قریب ترین ساتھیوں میں ہوتا ہے، پہلے ہی ٹیکسٹائل اور تیل کی بر آ مد بند کر چکا ہے، بیجنگ حکومت نے یہ اقدام سلامتی کونسل کی جانب سے پیونگ یانگ پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے تناظر میں لیا ہے۔ چینی ایوان و صنعت و تجارت کے مطابق اگلے تین ماہ کے دوران مشترکہ منصوبوں کو روک دیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین نجی سطح پر ہونے والے کاروبار بھی بند کردیے جائیں گے۔

About Admin

Check Also

turkispresident

پاکستان سمیت ڈی8 ممالک مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کریں،اردگان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: