Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف کے بچوں اور داماد کے وارنٹ گرفتاری لندن ہائی کمیشن کو موصول

نواز شریف کے بچوں اور داماد کے وارنٹ گرفتاری لندن ہائی کمیشن کو موصول

لندن: (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ذرائع کے مطابق، نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین، بیٹی مریم اور داماد کیپٹن صفدر کے خلاف دو دو وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کمیشن کو کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے صاحبزادوں، مریم نواز اور کیپٹن صفدر سے فوری تعمیل کرائی جائے۔

وارنٹ گرفتاری کی مے فیئر فلیٹ 17/17 اے اور 16/16 اے کے پتہ پر تعمیل کرائی جائے گی۔ دوسری طرف، ہائی کمیشن کی طرف سے نیب کو بتایا گیا کہ 26 ستمبر کی پیشی کے لئے جو نوٹسز بھجوائے گئے تھے وہ حسن نواز کو پہنچائے گئے تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار سمن کی تعمیل کرانے کیلئے مے فیئر فلیٹ گئے تھے جہاں حسن نواز نے عدالتی سمن وصول کیا تھا۔

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: