Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا میں ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاتی امرا میں نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں مختلف امور زیرغور آئے۔ دونوں رہنماؤں نے نون لیگ کی پارٹی قیادت کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ عدالتوں میں زیر سماعت کیسز پر موثر حکمت عملی اپنانے پر غور کیا گیا۔ گزشتہ روز بھی نوازشریف اور شہباز شریف کی پونے دو گھنٹے تک ملاقات ہوئی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف سے چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

About Admin

Check Also

پاکستان کا برطانیہ سے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانوی حکام سے پاکستان میں سنگین جرائم میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: