Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / لال نوٹ دکھانے پر بھی دکانداروں نے ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا

لال نوٹ دکھانے پر بھی دکانداروں نے ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا

لاہور(آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف مارکیٹوں و دکانوں پر ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اورلال نوٹ دکھانے پر بھی دکانداروں نے ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا جبکہ آ ج بروز(جمعہ ) ٹماٹر کی ٹرپل سنچری کا امکان بڑھ گیا ہے بتایاگیا ہے کہ شہر میں ٹماٹر کا بحران جاری رہا اور مختلف مارکیٹوں و دکانوں پر ٹماٹروں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی شہر میں ٹماٹر کی سپلائی میں کمی اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے ٹماٹروں کی درآمد نہ ہونے کے باعث ٹماٹروں کی قیمتیں ایسی بے قابو ہوئی ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں ہیںبے ذائقہ کھانوں کو ٹماٹر کے ذریعے ذائقہ دار بنانے کے خواہشمند شہریوںکو منڈیوں و دکانوں سے قیمتوں میں اضافے کے باعث خالی ہاتھ لوٹنا پڑا جبکہ اس حوالے سے مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹماٹر کی فصل آجکل آو¿ٹ آف سیزن ہے اور سارا انحصار افغانی اور خیبر پختونخوا کے ٹماٹر پر ہے جس کے باعث ٹماٹروں کی قیمتوں میں اتنا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے بادامی باغ سبزی منڈی کے صدر حاجی بشیر کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ایرانی ٹماٹر پہنچنے پر ٹماٹروں کی قیمت اپنی اصل قیمتوں پر آجائیگی اور ٹماٹروں کا بحران ختم ہو جائیگا دوسری طرف شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلنے والی ”نو ٹماٹر“مہم بھی زور پکڑتی جا رہی ہے اور شہریوں نے ٹماٹروں کے متبادل دہی کو کھانوں میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے اس حوالے سے خواتین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر اب اتنا بھی ضروری نہیں کہ اتنی مہنگی قیمت ہونے پر اسی لازمی خریدا جائے اس لئے شہریوں کو چاہئے کہ وہ ٹماٹروں کا مکمل بائیکاٹ کریں تاکہ چند افراد کی جانب سے بنائے گئے منصوعی بحران کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے اور کھانوں میں ٹماٹروں کے متبادل دہی کو استعمال کیا جائے۔

About Admin

Check Also

سونیری بینک کو 1231.35 ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع

اسلام آباد(نیوز رپورٹر )رواں کیلینڈر سال کے ابتدائی 9مہینوں میں سونیری بینک کو 231.35 ملین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: