Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / دبئی میں ازخود پرواز کرنے والی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ ،30 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے

دبئی میں ازخود پرواز کرنے والی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ ،30 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے

دبئی (فارن ڈیسک) دبئی نے روبوٹ پولیس اہلکاروں کے بعد اب ازخود پرواز کرنے والی ڈرون ٹیکسی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، اسے دنیا کی پہلی ڈرون ٹیکسی بھی کہا جارہا ہے۔دو سیٹوں اور 18 پنکھڑیوں والی اس ڈرون ٹیکسی کو جرمن کمپنی وولوکوپٹر نے تیار کیا ہے اور پہلی پرواز کے دوران اس میں کوئی سوار موجود نہ تھا۔ ڈرون ٹیکسی کو پرواز کے دوران ہر لحاظ سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ یہ فی الحال 30 منٹ تک پرواز کرسکتی ہے۔ خرابی کی صورت میں اس میں بیک اپ بیٹری، روٹر اور بہت ہی زیادہ خطرے کے صورت میں دو پیراشوٹ بھی موجود ہیں۔ وولوکوپٹر کمپنی کو اس وقت امریکا اور برطانیہ کی درجن بھر کمپنیوں سے شدید مسابقت کا سامنا ہے جو محفوظ اڑن ٹیکسیوں پر کام کررہی ہیں۔ اس ڈرون ٹیکسی کےلیے کسی رن وے کی ضرورت نہیں ہوتی اور یہ ہیلی کاپٹر کی طرح عمودی اڑتی ہیں اور عمودی طور پر ہی لینڈ کرتی ہے۔وولوکوپٹر کمپنی کے شریک سربراہ الیگزینڈر زوسل نے بتایا کہ وہ عوام کے مفاد کےلئے اڑن ڈرون پر کام کررہے ہیں اور وہ اپنا وژن پیش کرنے کے بجائے حقیقی حل پیش کرتے ہیں۔دبئی میں اس ڈرون ہیلی کاپٹر کی آزمائش کے موقع پر شیخ ہمدان بن محمد بھی موجود تھے۔

About Admin

Check Also

5g

پاکستان میں 5 جی سروس شروع کرنے کی تیاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں 5 جی سروس کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور وفاقی حکومت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: