Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / شمالی کوریا پر حملے کیلئے تیار ہیں، جنگ پیانگ یانگ کیلئے تباہ کن ہو گی: ٹرمپ

شمالی کوریا پر حملے کیلئے تیار ہیں، جنگ پیانگ یانگ کیلئے تباہ کن ہو گی: ٹرمپ

واشنگٹن(فارن ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ناگزیر حالات میں شمالی کوریا پر حملے کا آ پشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے اور جنگ پیایانگ کیلئے تباہ کن ثابت ہو گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جنرل مک ماسٹر کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کو جنگ کی وارننگ دے دی اور سپین کے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر حملے کیلئے تیار ہیں۔ جنگ ہوئی تو یہ پیانگ یانگ کیلئے تباہ کن ہو گی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس صورتحال سے بچنا چاہتے ہیں تاہم ناگزیر حالات میں آ پشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر اسپین کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف عالمی پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے معاملے کے سیاسی حل پر زور دیا۔

About Admin

Check Also

robert mugabe

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: