Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / شراب برآمدگی کیس، اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

شراب برآمدگی کیس، اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے خلاف ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ سنانے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیخلاف شراب برآمدگی کیس میں ٹرائل کورٹ کوکیس کی سماعت کرنے کی اجازت دے دی ہے مگر اسے کیس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے مقدمہ کی سماعت10 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

منگل کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس قاضی عیسیٰ فائز اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ نے سماعت کی تو عتیقہ اوڈھو کے وکیل ایڈووکیٹ علی ظفرنے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیاکہ مقدمہ میں نامزدتمام(8) گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں اور صرف عتیقہ اوڈھو کا بیان ریکارڈ نہیں ہے، ہم نے ماتحت عدالتوں میں اپیلیں دائر کی مگر ہماری اپیلیں مسترد ہوئیں مگر وجہ نہیں بتائی گئی اس پر عدالت نے استفسار کیا آپ کا مطلب ہے ماتحت عدالتوں نے اپیلیں مسترد کرنے کا صرف فیصلہ جاری کیا اپنے آرڈرز میں اور کچھ نہیں لکھا .

وکیل نے کہا کہ بڑی عدالتوں کے ازخود لینے کے بعد چھوٹی عدالتیں فیصلہ کرنے سے کتراتی ہیں ، وکیل کا کہنا تھا کہ کیس کی کل سماعت ہے فاضل عدالت ٹرائل کورٹ کو حکم جاری کرے کہ وہ کیس کی سماعت معطل کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ اسے سماعت کرنے دیں ہم حکم جاری کردیں گے کہ ٹرائل کورٹ کیس کا حتمی فیصلہ جاری نہ کرے۔

About Admin

Check Also

جیکولین فرنینڈس نے کولمبو میں اپنا پہلا ریسٹورنٹ کھول لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے سری لنکن دارلحکومت کولمبو میں اپنا پہلا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: