Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / شارجہ کے حکمران نے بھارت کو تحفہ دینے کا اعلان کردیا

شارجہ کے حکمران نے بھارت کو تحفہ دینے کا اعلان کردیا

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ پینا رائے ویجا یان کی صرف ایک درخواست پر شارجہ کے امیر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی نے مالی مقدمات میں قید کی سزا پانے والے بھارتی شہریوں کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے نہ صرف ریاست کیرالہ کے وزیراعلیٰ کی اس درخواست کو قبول کیا بلکہ مزید فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رہائی پانے والے بھارتی شہریوں کو شارجہ میں ملازمت جاری رکھنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق کیرالہ کے وزیراعلیٰ نے شارجہ کے امیر کا شکریہ ادا کیا اور سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اظہار تشکر کرتے ہوئے لکھا ”یہ بے حد فیاضانہ اقدام ہے اور کیرالہ کے لوگ دل کی گہرائی سے اس کی تحسین کرتے ہیں۔“

شارجہ کے امیر نے بھارتی شہریوں کی رہائی کا اعلان یونیورسٹی آف کالی کٹ کی جانب سے انہیں کلچرل ریلیشنز اینڈ ایجوکیشن کے مضمون میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کئے جانے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر کیرالہ کے گورنر جسٹس ریٹائرڈ پی ساتھاسوام کی سرکاری رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شارجہ کے امیر کا کہنا تھا کہ ریاست کیرالہ اور شارجہ کے درمیان تعلقات اور تعاون تاریخی نوعیت کے ہیں۔ انہوں نے اعزازی ڈگری پر یونیورسٹی آف کالی کٹ اور ریاست کیرالہ کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: