Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی

سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل گئی

ریاض،واشنگٹن(فارن ڈیسک) سعودی فرماں روا نے ملک میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دے دی جبکہ امریکہ نے سعودی عرب کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔سعودی عرب کے مقامی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد اب وہ کار چلانے کی اہل ہوں گی۔ شاہی فرمان پر عملدرآ مد مکمل ٹریفک قوانین کے ساتھ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیا جائے گا۔دوسری جانب امریکا نے سعودی فرماں روا کی جانب سے خواتین کو کار چلانے کی اجازت دینے کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔ شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ خواتین کی ڈرائیونگ کے معاملے پر ملک کے سرکردہ علماء اور سپریم علماءکونسل نے شاہی فرمان کی تائید کی ہے۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ علماء کے خیال میں خواتین کی ڈرائیونگ میں کوئی شرعی امر مانع نہیں، تاہم اس کے نتیجے میں بعض تحفظات کی بناء پر علماءنے خواتین کی ڈرائیونگ پر محتاط رویہ اپنایا تھا۔ وہ تمام تحفظات ختم ہونے اور سد ذرائع کے بعد اب کوئی اور رکاوٹ باقی نہیں رہی ہے۔شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ سعودی عرب اسلامی شرعی قوانین اور روایات کا پاسبان ہے۔ اس لیے شرعی قوامین واحکامات پرعمل درآمد کرنا اس کی اس کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ سوسائٹی کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ ان ہدایات کے ساتھ ساتھ ٹریفک قونین کے نفاذ کو یقینی بنانے اور ایگزیکٹو احکامات پرعمل درآمد کرتے ہوئے مردو خواتین کو یکساں ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا حکم دیا گیا ہے۔شاہی فرمان کے بعد اس پرعمل درآمد کے لیے وزارت داخلہ، خزانہ، لیبر اور سماجی ترقی کے حکام پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ایک ماہ میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ادھرامریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ملک کی درست سمت کے لیے اچھا قدم ہے۔
#/h#

About Admin

Check Also

robert mugabe

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: