Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر “ایوانکا” کی مبارکباد

سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر “ایوانکا” کی مبارکباد

واشنگٹن (فارن ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے حکومت کا ایک تاریخی قدم قرار دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنی ایک ٹویٹ میں ایوانکا کا کہنا تھا کہ خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی کا خاتمہ ہونے کے بعد آج کے دن کو تاریخی اہمیت حاصل ہوگئی ہے ۔میری رائے میں سعودی حکومت نے درست سمت میں یہ ایک بڑا اور اہم قدم اٹھایا ہے ، اس سے قبل شاہ سلمان نے اپنے ایک فرمان میں خواتین کو نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے حوالے سے احکامات جاری کئے تھے اور خواتین کو بھی تاکید کی تھی کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں خواتین اور مردوں کو ڈرائیونگ کا حق ملنا چاہیئے ۔ سعودی عرب کی جانب سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بھرپور پذیرائی کی جا رہی ہے ۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: