Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / دنیا بھر میں باﺅلے پن سے آگاہی کا عالمی دن آج منا یا جا ئے گا

دنیا بھر میں باﺅلے پن سے آگاہی کا عالمی دن آج منا یا جا ئے گا

اسلا م آ با د (نیوز رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میںپاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری باﺅلے پن سے آگاہی کا عالمی دن ” “آ ج جمعرات کومنایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد باﺅلے کتوں اور دیگر پالتو جانوروں کے کاٹنے سے پیدا شدہ بیماری ریبیز یعنی باﺅلے پن اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو آگاہ کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف ورکشاپس،سیمینارز،کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں پاگل کتوں ،پالتوجانوروں اور خونخوار جانوروں سے بچاﺅ اور اس کے کاٹنے سے پیدا شدہ پیچیدگیوں کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے گی تحصیل جہانیاں میںپوسٹرز اور ہینڈ بلز کے ذریعے عوام کو پاگل کتے کے کاٹنے سے ہونےو الی بیماری باﺅلے پن اور اس کے علاج کے متعلق معلومات فراہم کی جائیںگی۔ ماہرین صحت کے مطابق پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری باﺅلا پن سو فیصد جان لیوا ہے اور ملک بھر میں سالانہ دو سے پانچ ہزار اموات ریبیز سے ہوتی ہیں۔ ورلڈ ریبیز ڈے دنیا بھر میں پہلی مرتبہ 28ستمبر 2007ءکو منایا گیا تھا جس کے بعد ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں28ستمبر کو ورلڈ ریبیز ڈے منایا جاتا ہے ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر برس پچپن ہزار لوگ پاگل کتوں کے کاٹنے سے زہریلے وائرس کا شکارہو کر مر جاتے ہیں جن میں95فیصد ہلاکتیںایشیا ءاور افریقی ممالک میں ہوتی ہیں اکثر انسانی اموات کتوں کے کاٹنے سے ہوتی ہیں 15برس سے کم عمر کے تیس سے ساٹھ فیصد بچے کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہوتے ہیں۔

About Admin

Check Also

China: Beautiful picture of the longest bridge on the sea

چین: سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی خوبصورت تصویر

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں سمندر پر بننے والے طویل ترین پْل کی شاندار وڈیو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: