Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / توہین عدالت کیس؛ عمران خان کے خلاف کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی

توہین عدالت کیس؛ عمران خان کے خلاف کارروائی 12 اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)الیکشن کمیشن نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 12 اکتوبر کے لئے ملتوی کردی۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جن کی جگہ شاہد گوندل ایڈووکیٹ نے عمران خان کی نمائندگی کی۔سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے عمران خان کے وکیل سے سوال کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس کی کیا پوزیشن ہے جس پر وکیل نے کہا کہ عدالت نے 11 اکتوبر تک معاملے کی سماعت ملتوی کی ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہمیں ابھی تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر 12 اکتوبر تک اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ نہ کیا تو الیکشن کمیشن اپنا حکم جاری کر دے گا۔ جس کے بعد الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی 12 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔گزشتہ سماعت پر عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا احترام کرتا ہوں اور آئینی اداروں کی بالادستی پر یقین ہے، میرے وکیل نے جو معافی نامہ جمع کرایا وہی میرا موقف ہے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے 25 ستمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ایک اور درخواست جمع کرائی تھی۔جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کراچی میں 20 ستمبر کو الیکشن کمیشن کو تضحیک کا نشانہ بنایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن نواز شریف اور پیپلز پارٹی کا ہے۔اکبر ایس بابر نے درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان نے غیر مشروط معافی نامہ جمع نہیں کرایا، عمران خان نے پی ٹی آئی کو اپنے تکبر اور”میں” کے سبب داو¿ پر لگایا ہے۔الیکشن کمیشن نے اسی درخواست پر عمران خان سے جواب طلب کیا تھا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے جہلم اور ساہیوال کے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز کو نوٹس جاری کیا تھا، تاہم حمزہ شہباز نے الیکشن کمیشن سے غیرمشروط معافی مانگ لی تھی۔

About Admin

Check Also

ahsaniqbal

2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سازش کے ذریعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: