Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے، خواجہ آ صف

بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے، خواجہ آ صف

نیویارک(فارن ڈیسک وزیر خارجہ خواجہ آ صف نے کہا ہے کہ بھارت میں درجنوں دہشت گرد تنظیمیں فعال ہیں اور بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایشیا سوسائٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی کی ذمے داری پاکستان پر ڈالی نہیں جاسکتی اور نہ ہی اسلام آ باد کابل میں قیام امن کا ضامن ہے جب کہ کئی افغان رہنما اپنے مفادات کےلیے پاکستان سے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا جنگ سے افغانستان میں کامیاب نہیں ہوسکتا، بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اس لیے پاک افغان سرحدپرمو¿ثربارڈرمینجمنٹ ناگزیرہے۔خواجہ آ صف نے مزید کہا کہ بھارت میں 66 سے زیادہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں اور نریندر مودی اب تک گجرات سے باہر نہیں نکل سکے۔

About Admin

Check Also

ChaudharyNisar

پارٹی کےساتھ اختلافات کی وجہ عدالتی معاملات ہیں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیرچوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں نے نوازشریف کو عدلیہ سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: