Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / انڈونیشیائی جزیرے بالی میں آتش فشاں: 75 ہزار افراد کو نکالا گیا

انڈونیشیائی جزیرے بالی میں آتش فشاں: 75 ہزار افراد کو نکالا گیا

سنگاپور(فارن ڈیسک) انڈونیشیائی جزیرے بالی میں ایک بڑے آتش فشاں ماؤنٹ آگونگ کے پاس تقریبا زلزلے کے سو جھٹکوں کی وجہ سے بے گھر ہونے والے تقریبا 75 ہزار لوگوں کو وہاں سے محفوظ باہر نکالا گیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمٹ ایجنسی کے ترجمان نے کہا ماؤنٹ آگونگ خطرناک صورتحال میں داخل ہورہا ہے اور خطرناک علاقے کے آس پاس رہنے والے گاؤں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ آگونگ میں آتش فشاں کی سرگرمی مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس کا لاوا اوپری سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر لوگ پورے جزیرے پر قریب 370 سے زائد مقامات پر پناہ لے رہے ہیں جس میں عارضی کیمپ، کھیلوں کے مراکز، گاؤں کے ہال، دوستوں اور ان کے رشتہ داروں کے گھر شامل ہیں۔ انڈونیشیا کے صدر جوكو ویڈوڈو نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح لوگوں کی حفاظت ہے۔ انہوں نے حکام سے کہا کہ تمام ضروری اقدامات کریں ۔

About Admin

Check Also

turkispresident

پاکستان سمیت ڈی8 ممالک مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کریں،اردگان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: