Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / اتحاد ایئرویز کے پائلٹ کی دوران پرواز موت واقع

اتحاد ایئرویز کے پائلٹ کی دوران پرواز موت واقع

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دبئی سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹریڈم جانے والی ای وائے 927 پرواز کا کپتان حرکت قلب بند ہونے سے دوران پرواز فضا میں ہی چل بسا۔ طیارے میں موجود فرسٹ پائلٹ نے دوران پرواز پیش آنے والے واقعہ کی کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی اور پرواز کا رخ موڑ کر کویت کی جانب کردیا جہاں ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔جہاز لینڈ ہونے سے قبل رن وے پر تمام تر امدادی ٹیموں اورعملے کو الرٹ کردیا گیا تھا جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا تو ڈاکٹرز کی میڈیکل ٹیم طیارے میں جا کر کپتان کا طبی معائنہ کیا اور ان کے مرنے کی تصدیق کردی۔اتحاد ایئرویز نے دوران ڈیوٹی کپتان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

About Admin

Check Also

leopard

بھارت میں تیندوے نے کھیتوں میں گھس کر بچے کو مارڈالا

اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک)ریاست اتر پردیش کے گاؤں میں تیندوے نے 10 سالہ بچے پر حملہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: