Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / 700 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ، مریم نواز کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

700 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ، مریم نواز کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف 700 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میںتعلیمی فنڈز میں خورد برد کرنے کے الزام میں تحقیقات کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سابق امریکی صدر باراک اوبامہ کی اہلیہ مشیل اوبامہ نے مریم نواز کو پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کیلئے 70 ملین ڈالرز کے فنڈز دیے تھے ۔ یہ رقم ملک بھر میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کی جانی تھی لیکن اس رقم کا کوئی حساب نہیں ہے، مریم نواز اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہی ہیں اس لیے ان کے خلاف فنڈز میں خورد برد کی تحقیقات کی جائیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے قبول کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: