Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / ہنہ روڈ پربس کے قریب دھماکہ ،ڈرائیور زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہنہ روڈ پربس کے قریب دھماکہ ،ڈرائیور زخمی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)  کوئٹہ میں ہنہ روڈ پربس کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہنہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بم کادھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکہ پی ایم ڈی سی کی بس کے قریب ہوا جس سے بس کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ بس کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جس سے کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔
دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ایف سی اور لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

About Admin

Check Also

سینیٹ اجلاس؛ پارلیمنٹیرینز نے انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھادیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ نے انتخابات کی شفافیت پر شدید تحفظات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: