Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / دلچسپ و عجیب / چین میں واٹس ایپ پر پابندی عائد

چین میں واٹس ایپ پر پابندی عائد

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں پیغام رسانی کی معروف سروس واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خبروں کے مطابق چین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کے بعد واٹس ایپ کو بھی بلاک کردیا ہے۔ چین میں موجود بعض صارفین نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے وہ واٹس ایپ تک رسائی حاصل نہیں کر پارہے اور غیر اعلانیہ بندش سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 19ستمبر سے واٹس ایپ صارفیں کی بڑی تعداد پیغام رسانی کی اس سہولت سے محروم ہے جب کہ چینی حکومت نے ایک ہفتہ گزرجانے کے باوجود باضابطہ طور پر واٹس ایپ کو بند کرنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں فیس بک نے واٹس ایپ کو خریدلیا تھا جب کہ انسٹاگرام بھی فیس بُک ہی کی ملکیت ہے۔ قبل ازیں چین میں امریکی سوشل میڈیا ویب سائٹس کے علاوہ انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل اور اس کی تمام سروسز بھی معطل کی جاچکی ہیں۔

About Admin

Check Also

hotel final

مصر میں جیل نما ہوٹل عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں ایک ہوٹل کو جیل کی شکل دی گئی ہے جس میں کھانوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: