Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

پاک فوج کے 2 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستارکو ڈی جی ایس پی ڈی اور لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد کو سرجن جنرل تعینات کردیا ہے، پاک فوج کے دونوں افسران کی تعیناتی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے میجر جنرل سرفراز ستار کو  لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر  ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کردیا ہے ، لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستاراس وقت کور کمانڈر ملتان ہیں ، اسی طرح میجر جنرل زاہد حامد کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنادیا گیا ہے جبکہ انہیں سرجن جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار اور لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد کی تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

chiefjusticesaqibnisar

بتایا جائے کتنے پاکستانیوں کے سوئس اکاؤنٹس ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کتنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: