Home / صعنت و تجارت / ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے ٹماٹر بائیکاٹ مہم شروع

ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے ٹماٹر بائیکاٹ مہم شروع

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف سوشل میڈیا صارفین نے ٹماٹر بائیکاٹ مہم شروع کردی۔ملک میں آج کل ٹماٹروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ کہیں ٹماٹر 200 روپے فی کلو پر فروخت ہورہا ہے تو کہیں اس سے بھی زائد قیمت وصول کی جارہی ہے۔ لال ٹماٹر کی قیمتیں سن کر خریدار بھی غصے سے لال پیلے ہورہے ہیں۔ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھ کر اب سوشل میڈیا پر رمضان المبارک میں چلنے والی فروٹ بائیکاٹ مہم کی طرح ٹماٹر بائیکاٹ مہم شروع ہوگئی ہے جس کے تحت 26 سے 28 ستمبر تک ٹماٹروں کی خریداری کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔عوام نے ٹماٹروں کی قیمتیں بڑھنے پر جہاں غصے کا اظہار کیا ہے وہیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں سبزی منڈی سے ہی زیادہ قیمت میں ٹماٹر مل رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ مہنگے ٹماٹر بیچنے پر مجبور ہیں۔

About Admin

Check Also

pia

پی آئی اے کے 17 اعلیٰ افسران کو گھر بیٹھے تنخواہ اور مراعات

کراچی: قومی ایئرلائن انتظامیہ اپنے ادارے کے 17اعلیٰ افسران کو گھر بیٹھے ماہانہ تنخواہ اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: