Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / ٹرمپ نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر پر دباﺅ بڑھا دیا

ٹرمپ نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر پر دباﺅ بڑھا دیا

کابل/لندن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی پر دباﺅ بڑھا دیا۔برطانوی اخبار ” گارڈین“ کے مطابق امریکی صدرنے قطر میں طالبان کا دفتر بند کرانے کیلئے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی پرکوششوں کیلئے دباﺅ بڑھا دیا ہے جس کا مقصدخطے میں دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کیلئے نئی امریکی حکمت عملی کے تحت گروپ پر دباﺅ بڑھانا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو کی ہے ۔ذرائع نے گارڈین کو بتایاکہ افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے بہت جلد دوحہ میں طالبان کا دفتر بندکرنے کے حوالے سے فیصلہ متوقع ہے ۔فیصلہ ایسے وقت لیا گیا ہے جب دفتر کھولے ہوئے کئی سال گز رچکے ہیں لیکن کوئی مثبت نتائج نہیں مل سکے۔

About Admin

Check Also

شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائلوں کے مزید تجربات نہ کرنے کا اعلان

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے ایٹمی اور میزائلوں کے مزید تجربات نہ کرنے کا اعلان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: