Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف نے پہلی مرتبہ آمریت کی ’تعریف‘ کر دی

نواز شریف نے پہلی مرتبہ آمریت کی ’تعریف‘ کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آمرانہ دور میں دہشت گردی کی عدالتوں میں سزائیں پانے کے بعد بھی مجھے 2,2 اپیلوں کا حق حاصل تھا لیکن آج اس جمہوری دور میں مجھے اس حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ آمرانہ دور میں دہشت گردی کی عدالتوں سے سزائیں پانے کے بعد بھی مجھے 2,2 اپیلوں کا حق حاصل تھا لیکن آج اس جمہوری دور میں مجھے اس حق سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔
ایک عدالت نے پہلے پٹیشن کو فضول اور ناکارہ قرار دیا اور پھر اسی عدالت نے مقدمے کی سماعت شروع کر دی۔ کوئی ثبوت نہ ملا تو اسی عدالت نے پراسرار طریقے سے جے آئی ٹی بنا دی اور اسی عدالت نے اس جے آئی ٹی کی نگرانی بھی سنبھال لی۔
اسی عدالت نے کبھی پانچ اور کبھی تین معزز جج صاحبان کے ساتھ فیصلے بھی سنا دئیے اور پھر اسی عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ اپنے سارے ضابطے توڑ کر براہ راست ریفرنس دائر کرو۔ پھر اسی عدالت نے نیب کا کنٹرول بھی سنبھال لیا، پھر وہی عدالت احتساب کورٹ کی نگران بھی بن گئی اور اگر ضرورت پڑی تو یہی عدالت میری آخری اپیل بھی سنے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ہمارے بھائی نے وہ کام کر دیا جو عربی بھی نہ کر سکے۔۔۔“ دبئی میں مقیم پاکستانی کے دوستوں نے ایسا اشتہار اخبار میں چھپوا دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان آ گیا، دیکھ کر آپ یقینا ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے
کیا ایسا ہوتا ہے انصاف، کیا اسے کہتے ہیں قانون کی پاسداری، کیا آئین کا آرٹیکل 10 اے یہی کہتا ہے، کیا شفاف ٹرائل اسے ہی کہتے ہیں، میں نے وکلاءکنونشن میں 12 سوالات اٹھائے تھے، ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مگر ایک بھی سوال کا جواب نہیں مل سکا ہے۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: