Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / مریم نواز کیخلاف 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کا کیس، فریقین سے جواب طلب

مریم نواز کیخلاف 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کا کیس، فریقین سے جواب طلب

کراچی (بیو رورپورٹ) سندھ ہائی کورٹ میں سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ کی جانب سے بچوں کی تعلیم کے لئے مریم نواز کو دئیے گئے 7 کروڑ ڈالر کی تحقیقات کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ جس میں ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی اداروں کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ عدالت نے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سابق امریکی صدر براک اوباما کی اہلیہ نے مریم نواز کو 70 ملین ڈالرز دئیے تھے۔ یہ رقم 2 لاکھ پاکستانی بچوں کی تعلیم پر خرچ ہونی تھی لیکن اب تک اس رقم کے خرچ ہونے کا کوئی حساب نہیں ہے، مریم نواز اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ چیئرمین نیب کو 70 ملین ڈالرز کی تحقیقات کی ہدایت کی جائے۔ درخواست میں مریم نواز، چیئرمین نیب، وزیراعظم ہاو¿س کو بھی فریق بنا یا گیا ہے۔

About Admin

Check Also

JusticeSyedMansoorAliShah

خواتین پرتشدد کے کیسز کی سماعت کیلیے پہلی خصوصی عدالت قائم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس ہائیکورٹ نے خواتین پر تشدد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: