Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملکی حالات قابو میں نہیں رہیں گے،نعیم الحق

عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ملکی حالات قابو میں نہیں رہیں گے،نعیم الحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران خان کواس لئے گرفتارنہیں کیاجارہاکیونکہ مقدمات جھوٹے ہیں،اگر انہیں توہین عدالت کیس میں گرفتار کیا گیا تو ملکی حالات قابو نہیں رہیں گے ، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ابھی تک نواز شریف کے زیر اثر ہے اورنیب کے چیئرمین کو فرانس کی سفارت کی پیش کش کی ہے،فواد حسن فواد نے چیئرمین نیب کو کہا تھا ہاتھ ہولا رکھیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے تمام اکاونٹس کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کردیں،امید ہے نوازشریف کے بھی اکاو¿نٹ کی چھان بین کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ شریف برادران 30سال سے ملک میں لوٹ مارکررہے ہیں،نواز شریف نے عوام کی دولت اپنی رہائش گاہ پر لگائی ہے جس کی تحقیقات کی جائیں۔

مزید پڑھیں:۔سپریم کورٹ سے پتہ چلا کہ نیب وفات پاگیا، پلاٹ والا کیس دفن ہوگیا تھا، اسے بھی نکال لیاگیا: دانیال عزیز
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوئی حیثیت نہیں ،صیح معنوں میں پتا نہیں حکومت کون چلا رہا ہے،روزانہ چھ ارب کے نوٹ چھاپے جا رہے ہیں۔

About Admin

Check Also

کنٹرول لائن پانڈو سیکٹر پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب

ہٹیاں بالا / اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ایک بارپھرلائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: