Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / شاہ رخ خان ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف پھر ایک ساتھ کاسٹ

شاہ رخ خان ، انوشکا شرما اور کترینہ کیف پھر ایک ساتھ کاسٹ

ممبئی (شوبز ڈیسک)پانچ سال قبل 2012 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم جب تک ہے جاں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے والے شاہ رخ خان، انوشکا شرما اور کترینہ کیف ایک بار پھر آنے والی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔آنند ایل رائے کی ہدایت کردہ اس فلم کا نام تاحال فائنل نہیں کیا گیا، لیکن اس کی شوٹنگ جاری ہے۔ ووگ وومن آف دی ایئر ایوارڈ تقریب میں گفتگو کے دوران بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان نے بتایا کہ جلد ہی انوشکا شرما فلم کی شوٹنگ کا حصہ بننے والی ہیں۔رومانس کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ انوشکا شرما کے شوٹنگ جوائن کرنے کے اگلے ہی دن کترینہ کیف بھی شوٹنگ ٹیم کو جوائن کرلیں گی۔شاہ رخ خان نے فلم کا نام تو نہیں بتایا، البتہ ان کا کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ مختلف مقامات پر ہوگی۔خیال رہے کہ اس فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے آدمی کے روپ میں نظر آئیں گے، جب کہ انوشکا شرما دماغی بیماری میں مبتلا خاتون کے کردار میں نظر آئیں گی۔کترینہ کیف کے کردار کے حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں ہے، تاہم اس فلم کو آئندہ برس دسمبر میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ووگ وومن آف دی ایئر ایوارڈ تقریب کے دوران سب سے ذیادہ اہم خواتین سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں آنے والی تمام خواتین اہم ہیں۔انہوں نے وضاحت کہ ان کی والدہ، بہن، بیوی، بیٹی، ساتھی اداکاراں اور ان خواتین سمیت جو براہ راست ان سے وابسطہ نہیں وہ بھی اہم ہیں، اور خواتین کو عزت اور احترام دینا ہے ان کے لیے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

About Admin

Check Also

miss world

بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر مس ورلڈ منتخب

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے ملکہ عالم کا تاج اپنے سر پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: