Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / سپریم کورٹ سے پتہ چلا کہ نیب وفات پاگیا، پلاٹ والا کیس دفن ہوگیا تھا، اسے بھی نکال لیاگیا: دانیال عزیز

سپریم کورٹ سے پتہ چلا کہ نیب وفات پاگیا، پلاٹ والا کیس دفن ہوگیا تھا، اسے بھی نکال لیاگیا: دانیال عزیز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیردانیال عزیز نے کہاہے کہ ہمیں سپریم کورٹ سے پتہ چلا کہ نیب وفات پاچکاہے ، پلاٹ والا کیس دفن ہوگیا تھا لیکن اسے بھی نکال لیاگیا، جو کام ہیرے نہیں کرسکے ، اب وہ مردے سے کرانا پڑا، ہمیں کہا جارہاہے کہ سپریم کورٹ کے کمنٹس کو ہیراتسلیم کریں۔
عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے ممبر عرفان منگی کے بارے میں خود کہہ چکی ہے کہ کارروائی نہیں کرسکتے ،ایک معزز جج نے ریمارکس دیئے کہ نیب وفات پا چکا ہے،پھر پتہ چلا کہ نیب پٹڑی پر چڑھ چکا ہے ،آخر نیب کے مردہ ادارے کو کیوں جگاناپڑا؟ والیم 10میں بھی کچھ نہیں ملا، وہ بھی کھوکھلاتھا، نیب کے ریفرنسز میں حقائق نہیں ، عوام کو نظرآرہاہے ، ہیروں نے ایک رپورٹ پیش کی لیکن اس رپورٹ کا فائدہ نہیں ہوا تو دوبارہ نیب سے تحقیقات کرانا پڑیں، تیس سال پہلے جو کیس دفن ہوگئے تھے ، اب قبریں کھود کر کیس بنائے جارہے ہیں ۔

About Admin

Check Also

ahsaniqbal

2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے، احسن اقبال

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سازش کے ذریعے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: