Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / بھارت،پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ،9افراد ہلاک،ایک زخمی ، وزیراعلی کا لواحقین کو 2لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان

بھارت،پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ،9افراد ہلاک،ایک زخمی ، وزیراعلی کا لواحقین کو 2لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان

رانچی(فارن ڈیسک) بھارت میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست جھارکھنڈ میں کمار ڈوبی گاوں میں پیش آیا جہاں غیر قانونی طریقے سے قائم پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا جس میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ پربھاس کمار نے بتایا کہ اس حادثے میں مرنیوالوں کی تعداد 9جبکہ ایک زخمی ہے۔دھماکہ درگا ستارا کے گھر پر ہوا۔ دھماکہ کے دوران گھر میں موجود گیس سلنڈر پھٹنے سے پورا گھرآگ کی لپیٹ میں آگیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پانے میں کامیا ب ہوگئیں۔ وزیر اعلی رگھو داس نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اورلواحقین کوفی کس 2لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔ دھماکہ کے اسباب جاننے کیلئے اعلی سطح پر تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا۔

About Admin

Check Also

turkispresident

پاکستان سمیت ڈی8 ممالک مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کریں،اردگان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: