Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / بعض سیاستدان دن کے 12 بجے جاگتے ہیں اور ایک گھنٹہ بھی پیدل نہیں چل سکتے: عائشہ گلالئی

بعض سیاستدان دن کے 12 بجے جاگتے ہیں اور ایک گھنٹہ بھی پیدل نہیں چل سکتے: عائشہ گلالئی

سلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ بعض سیاستدان دن کے 12 بجے جاگتے ہیں اور ایک گھنٹہ بھی پیدل نہیں چل سکتے ، کچھ سیاستدان فوج کو سیاست میں گھسیٹنا چاہتے ہیں جو افسوسناک ہے۔
الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف تحریک انصاف کے نا اہلی ریفرنس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت عائشہ گلالئی کے وکیل نے عمران خان کے وکیل کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرائے جانے پر اعتراض کیا۔ الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف تحریک انصاف کے ریفرنس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

پاکستانیوں کے فون ٹیپ کرنے والا خفیہ ادارے کا یہ آفیسر لندن جا کر نواز شریف سے ملا اور دونوں۔۔۔ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ ہر پاکستانی کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا
ریفرنس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ کچھ سیاستدان دن کے 12 بجے جاگتے ہیں اور ایک گھنٹہ بھی پیدل نہیں چل سکتے، ان کی اسمبلی میں حاضریاں دیکھیں ، ان کی گڈ گورننس کا حال بھی سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا اچھی بات ہے کہ ملک میں سیاستدانوں کے ذریعے اداروں کا احترام ہو ہر آئینی ادارے میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کرنا چاہیے اور یہی کام وہ خود بھی کر رہی ہیں۔عائشہ گلالئی نے کہا کہ انتہائی افسوس ہوا جب کچھ سیاسی جماعتوں نے پاکستانی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے اور اس پر تنقید کی کوشش کی ،پاک فوج کے سپاہی ہماری بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اسے سیاست کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: