Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / این اے 120 کے عوام کا شکر گزار, جانتا ہوں کہ میر ا صل جرم کیا ہے, میری نااہلی کا فیصلہ ہو چکا تھا، اقامہ کو صرف جواز بنایا گیا :نواز شریف

این اے 120 کے عوام کا شکر گزار, جانتا ہوں کہ میر ا صل جرم کیا ہے, میری نااہلی کا فیصلہ ہو چکا تھا، اقامہ کو صرف جواز بنایا گیا :نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف نے کہا ہے کہ میں قائداعظم کے پاکستان، آئین ، جمہوریت اور ووٹ کے تقدس، 70 سال کے دوران شکار ہونے وزراءاعظم کا مقدمہ لڑتا رہوں گا اورقوم جان چکی ہے کہ میری نااہلی کا سبب یہ بتایا گیا کہ جو تنخواہ میں نے اپنے بیٹے سے نہیں لی وہ میرا اثاثہ ہے ،پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھاکہ پاناما فیصلے میں مجھے پر ایک پائی کی کرپشن، بدعنوانی، اختیارات کا غلط استعمال ثابت نہیں ہوالیکن چونکہ مجھے نااہل کرنا ہی تھا اس لئے اقامہ کو جواز بنایا گیا ،پاناما پر شروع ہونے والا مقدمہ اقامہ پر ختم ہوا۔سابق وزریراعظم نے کہا کہ میں عدالتی فیصلے آتے ہی ایک لمحے کی تاخیر کے بغیر اقتدار سے الگ ہو گیا اور اس فیصلے کو آئینی و قانونی ماہرین نہیں تسلیم نہیں کیا تو میں کیسے مان لوں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں کیخلاف اپیل ہویا نہ ہو عوام کی عدالتوں میں اپیلیں لگتی رہتی ہیں اور ان کے فیصلے بھی آتے رہتے ہیں میرے جی ٹی روڈ پر عوام نے باہر نکل کر اپنا فیصلہ سنایا اور این اے 120 کے عوام نے میرے حق میں فیصلہ سنایا اوراس سے بڑا فیصلہ 2018 کے الیکشن میں آئے گا۔نواز شریف نے کہا کہ میں نے وکلا کنونشن میں 12 سوالات اٹھائے تھے لیکن کوئی جواب نہیں اورجواب آ بھی نہیں سکتا ،پاناما میں بظاہر نشانہ میں اور میرا خاندان ہے لیکن سزا پورے پاکستان کو مل رہی ہے ملک میں سٹاک ایکس چینج ڈوب گئیں اور غیر ملکی سرمایہ کاری رک گئی اور آگے بڑھتے ہوئے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کو تماشا بنا دیا گیا ۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ خدارا اس ملک کو آئین کے مطابق چلنے دو اگر آئین اورعوام حکمرانی کا حق دیتا ہے تو اس کو تسلیم کر لو حیلے و بہانوں سے اس کو نشانہ نہ بنایا جائے ،خدا کیلئے ملک کو آئین پر چلنے دو اہلیت اور نہ اہلیت کے فیصلے عوام کو کرنے دو یہ حق عوام سے نہ چھینا جائے ۔نواز شریف نے کہا کہ فیصلوں کی ساکھ نہ رہے تو عدالتوں کی بھی ساکھ نہیں رہتی ہماری تاریخ ایسے فیصلوں سے بھری پڑی ہے جن سے ندامت ہوتی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم 70 سالہ پرانے کینسر کا علاج تشخص کریں ایسا نہ ہو کہ ملک کسی بڑے سانحہ کا شکار نہ ہو جائے ۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کا ش یہ لوگ دیکھتے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا اعلان کس نے کیا پاکستان کے موٹروے اور دیگر بڑے اثاثوں پر کس کا نام لکھا ہوا ہے لواری ٹنل کچھی ایکسپریس وے کس نے بنایا،گیس کی قلت کا خاتمہ ،لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کس نے کیا یہ کم اثاثے ہیں ،کراچی فاٹا سمیت پورے ملک میں امن آیا کیا یہ کوئی معمولی اثاثہ ہے ،نوجوانوںکیلئے روزگار کے موقع پیدا کرنا کوئی معمولی اثاثہ ہے کاش ان پر بھی نظر ڈالی جائے لیکن میرے لئے یہ خوشی ہے کہ میری قوم یہ سب جانتی ہے ۔جب انہیں پاناما میں کوئی ثبوت نہ ملے توعدالت نے ایک جے آئی ٹی بنا ڈالی اور اسی عدالت نے نگرانی بھی سنبھال لی اور اسی عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا اور اسی عدالت نے نیب کا کنٹرول بھی سنبھال لیاکیا اسی کو آئین کی پاسداری کہتے ہیں ۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ میر ا صل جرم کیا ہے ماضی میں بڑی بڑی پیشیاں اور مقدمات مجھے عوام سے دور نہیں کر سکے اور کوئی ہے جو نہیں جانتا کہ 2013 میں ملک کے حالات کیا تھے اور آج کا پاکستان کے کیا حالات ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ توانائی بجلی ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل ہوں میں اپنی اور اپنے خاندان کی مشکلات کو عوام کی مشکلات نہیں بننے دوں گا۔
میں عوام کا شکر گزار ہوں جو میرے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور خاص طور پر این اے 120 کے عوام کا جنہوں نے ن لیگ کو کامیابی دلوائی میں اپنے رہنماﺅں کا بھی شکر گزار ہوں جو پارٹی کے ساتھ جڑے رہے اور یہ آئندہ الیکشن میں بھی کامیاب ہونگے میں نے پاکستان کے تحفظ کی دھرتی کھائی ہے اور اس کیلئے ہر قسم کی قربانی ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں قوم کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری اہلیہ کیلئے دعا کی ان کا کہنا تھا کہ کسی مرحلے پر یہ موضوع زیر بحث بھی نہیں آیا کہ میں لندن میں قیام کروں گااور واپس نہیں آﺅں گا،جھوٹ کی سیاست کرنے والوں نے طرح طرح کی الزامات تراشیاں کیں ،نواز شریف نے کہا کہ عدالتی و قانونی عمل سے فرار ہماراوطیرہ نہیں ہم نے آئین و قانون کی سربلندی کرنے کیلئے کام کیا اور آئین و قانون کی سربلندی کےلئے کالی کوٹھڑیاں برداشت کی اور صعوبتیں برداشت کیں ۔

About Admin

Check Also

ayesha gulalai

عمران کی حکومت آئی تو منشیات کے اڈے کھل جائیں گے، گلالئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے کہا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: