Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

کراچی (بیورو رپورٹ)پاکستان میں روڈ نیٹ ورک بہتر بنانے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔پاکستان اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کی خاطر روڈز نیٹ ورک کا کے بہتر نظام انہتائی ناگزیر ہے، اس مقصد کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ چار برس میں پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کرے گا۔قرض کی پہلی قسط رواں برس دی جائے گی، اے ڈی بی اعلامیہ کے مطابق بینک پاکستان کو 18 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط فراہم کرے گا۔ قرض کی رقم سے چاروں صوبوں کے روڈز کو بہتر بنایا جائے گا۔ قرض کی دوسری قسط سال 2019 میں 26 کروڑ ڈالر جبکہ تیسری قسط 2021 میں 36 کروڑ ڈالر کی جاری کی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق قرض کی رقم سے 2 لاکھ 63 ہزار کلو میٹر روڈز کو بہتر بنایا جائے گا۔

About Admin

Check Also

cars

انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے بغیر گاڑی بک کرانے کا مربوط نظام تیار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے بغیر بائک، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: