Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / انگلینڈ کے آل راﺅنڈر بین اسٹوکس مبینہ جھگڑے پر گرفتار

انگلینڈ کے آل راﺅنڈر بین اسٹوکس مبینہ جھگڑے پر گرفتار

برسٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) مایہ ناز انگلش آل راونڈر بین اسٹوکس کو گراونڈ سے باہر تصادم اور مار پیٹ میں ملوث ہونے پر پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے بعد انہیں انگلش ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔ واقعے میں بین اسٹوکس کے ساتھ ساتھ ایلکس ہیلز بھی ملوث تھے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کی لیکن اسی رات ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے اسٹوکس ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کے ہمراہ اہم تنازع میں ملوث ہو گئے۔ بین اسٹوکس اتوار اور پیر کی درمیانی شب برسٹل میں مبینہ طور پر جھگڑے میں ملوث ہوئے جس کے نتیجے میں ایک 27 سالہ شخص کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

س واقعے کے بعد پولیس نے بین اسٹوکس کو گرفتار کر لیا جہاں انہیں تحقیقات کے بعد بری کردیا گیا تاہم پولیس واقعے کے عینی شاہدین کی تلاش میں مصروف ہے تاکہ واقعے پر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
اس واقعے میں مبینہ طور پر ایلکس ہیلز بھی بین اسٹوکس کے ہمراہ موجود تھے اور انہوں نے بھی مار پیٹ میں آل راو¿نڈر کا ساتھ دیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اگلے ون ڈے میچ کیلئے باہر کردیا ہے۔ مذکورہ واقعے کے بعد بین اسٹوکس کو انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ یہ تنازع ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب ایک دن بعد ہی انگلش کرکٹ حکام نے سال کی سب سے اہم ایشز سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کرنا ہے اور انگلش ٹیم کے سب سے اہم رکن کے تصادم میں ملوث ہونے سے انگلش ٹیم کو مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

About Admin

Check Also

آخری ون ڈے؛ سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: