Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک

افغانستان ، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک

کابل(فارن ڈیسک)افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 8جنگجو ہلاک ہوگئے ۔منگل کو افغان خبررساں ادارے ”خاما پریس “ کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی بغیر پائلٹ طیارے کے میزائل حملے میں داعش کے 8شدت پسند مارے گئے ۔صوبائی پولیس کمانڈنٹ نے ایک بیان میں ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملہ ضلع نازیان میں کیا گیا ۔بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کو پیر کی رات نازیا ن کے علاقے سپن زئی میں نشانہ بنایا گیا۔حملے میں دہشتگردوں کے متعد د ہتھیاراور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔یادر ہے کہ گزشتہ روز بھی مشرقی صوبہ ننگرہار کے ضلع ہیسکا مینا میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 5شدت پسند مارے گئے تھے ۔بغیر پائلٹ طیارے نے دہشتگردوں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا ۔

About Admin

Check Also

turkispresident

پاکستان سمیت ڈی8 ممالک مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کریں،اردگان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: