Home / پاکستان / آئی بی چیف کو نواز شریف کا نہیں بلکہ ریاست کا وفادار ہونا چاہئے،عمران خان

آئی بی چیف کو نواز شریف کا نہیں بلکہ ریاست کا وفادار ہونا چاہئے،عمران خان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کے چیف چار دن نواز شریف سے لندن میں ملاقات کرتے رہے حالانکہ آئی بی چیف کو نواز شریف کا نہیں بلکہ ریاست کا وفادار ہونا چاہئے اس لئے چیف فوری طور پر اہم عہدے سے مستعفی ہوں ۔منگل کے روز پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیورو کے چیف نے آخر کس حیثیت میں ایک نااہل وزیر اعظم سے چار دن تک ملاقات کی ہے آئی بی چیف کو ریاست کا وفادار ہونا چاہئے نہ کہ وہ ایک نااہل وزیر اعظم کے ساتھ وفاداریاں کر رہے ہیں ایسے شرمناک کام چیف کو سوٹ نہیں کرتے ہیں اس لئے وہ فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوں جبکہ عمران خان نے دوسرے ٹویٹ میں نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نااہل وزیر اعظم کو پروٹوکول دینا انتہائی شرمناک فعل ہے کیونکہ نواز شریف کو پروٹوکول دے کر معاشرے کو غلط پیغام دیا گیا ہے ۔

About Admin

Check Also

supremecourt

نااہل شخص کی پارٹی صدارت پرسماعت آج ہوگی

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017 کیخلاف دائر آئینی درخواستوں کی سماعت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: