Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / کیا شین وارن نے فحش فلموں کی اداکارہ پر تشدد کیا؟

کیا شین وارن نے فحش فلموں کی اداکارہ پر تشدد کیا؟

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لیجنڈ کرکٹر شین وارن نے فحش اداکارہ ولیری فوکس کیساتھ مارپیٹ کرنے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے تفتیش کے بعد انہیں اس الزام سے بری کر دیا ہے اور بتایا ہے کہ اس معاملے پر مزید کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔

ولیری فوکس نامی فحش اداکارہ نے شین وارن پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے لندن کے مہنگے نائٹ کلب میں مجھے مارا پیٹا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی تھیں جن میں ان کے چہرے پر پڑنے والے نشانات دکھائے تھے اور کہا تھا کہ یہ نشانات شین وارن کی جانب سے تشدد کے باعث بنے ہیں۔

شین وارن نے اس سارے معاملے پر وضاحت کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور اپنے پیغام میں لکھا ”میں اپنے بارے میں تشدد کے الزام سے متعلق میڈیا پر چلنے والی غلط خبریں دیکھ کر حیران رہ گیا۔
میں نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا، اور انہوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج دیکھنے کے علاوہ عینی شاہدین سے بات بھی کی ہے۔ پولیس نے مجھے یقین دہانی کرائی ہے کہ مجھے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے اور اس معاملے پر مزید کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی اور یہ معاملے کا اختتام ہے۔“

About Admin

Check Also

basit ali

اگر 5 اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی ہوجاؤں گا، باسط علی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)باسط علی نے کہا کہ اگر 5اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: