Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / پاکستان کے بغیر عالمی کرکٹ کا حسن مکمل نہیں، عبدالرزاق

پاکستان کے بغیر عالمی کرکٹ کا حسن مکمل نہیں، عبدالرزاق

لاہور(آئی این پی) سابق قومی آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر کرکٹ کا حسن مکمل نہیں ہوسکتا، پی سی بی کی طرف سے انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں اور ان اقدامات کی بدولت اب آہستہ آہستہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بڑی مدد مل رہی ہے۔میران شاہ میں کرکٹ میچ کا انعقاد ایک اچھی کاوش ہے جس سے دنیا میں واضح پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، علاقائی کرکٹ کو بہتر بنانے اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے جاری اقدامات خاصے اثر انداز ثابت ہوئے ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹررانا نوید الحسن کے نام سے منسوب کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ زمبابوے کے بعد ورلڈ الیون کی پاکستان آمد سے ملک کے اندر انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھلنے میں بڑی مدد مل رہی ہے۔پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور اس کے بغیر کرکٹ کا حسن مکمل نہیں ہوسکتا، پی سی بی کی طرف سے انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے اقدامات قابل ستائش ہیں اور ان اقدامات کی بدولت اب آہستہ آہستہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں بڑی مدد مل رہی ہے، پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، کرکٹ بورڈ کو ٹیلنٹ تلاش کرنے کیلئے مزید اقدامات کرنے ہوں گے، اس ضمن میں کرکٹ اکیڈمیوں کا قیام نیک شگون ہے۔انھوں نے کہا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ کرکٹ کے فروغ کیلئے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے کیونکہ اس کھیل نے مجھے دولت، شہرت اور عزت سے نوازا، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے تلاش کرنے کیلئے گراس روٹ لیول پر کرکٹ اکیڈمیوں کا قیام ، کرکٹ کلبوں کی سرپرستی اور تعلیمی اداروں میں کرکٹ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس کیلئے میری خدمات کرکٹ بورڈ کیلئے حاضر ہیں۔

About Admin

Check Also

ظہیر عباس نے بھی قانونی جنگ کو لاحاصل قرار دیدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین بریڈ مین ظہیر عباس نے بھی پی سی بی کی بھارت کیخلاف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: