Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف نئی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی، اب بھارت نے کیا کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے؟ انتہائی خطرناک خبر آگئی

پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف نئی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی، اب بھارت نے کیا کام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے؟ انتہائی خطرناک خبر آگئی

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے خلاف ایک پراپیگنڈا شروع کر رکھا ہے اور آئے روز نئی سازشیں گھڑنے میں لگا ہوا ہے۔ اب اس کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ اس نئی سازش کے تحت بھارت نے پاکستان کے روایتی ایٹمی ہتھیاروں کی بجائے بھارتی کولڈسٹارٹ ڈاکٹرائن کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے بنائے گئے چھوٹے ایٹمی ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے اور دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کرنے میں لگ گیا ہے کہ یہ چھوٹے ایٹمی ہتھیاردہشت گردوں کے ہاتھ لگنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں کیونکہ یہ ہتھیار فوری استعمال کی غرض سے پاکستان بھر میں کئی جگہوں پر رکھے گئے ہیں۔ باقی سازشوں کی طرح اس نئی سازش میں بھی اسے امریکی ہمنواﺅں کا ساتھ حاصل ہے۔

اسی نئی سازش کے پیش نظر ’ فیڈریشن آف امریکن سائنٹسٹس‘ (ایف اے ایس)نے ایک من گھڑت رپورٹ جاری کی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے اپنے چھوٹے ایٹمی ہتھیار ملک کے طول و عرض میں 9مختلف مقامات پر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ رپورٹ جاری کرنے والی ٹیم کے سربراہ ہینس کرسٹینسن نے بھارتی مذموم ارادوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ”ممکنہ طور پر پاکستان کے اپنے چھوٹے ایٹمی ہتھیار اپنے فوجی اڈوں کے قریب ہی کہیں 9مقامات پر رکھے ہوئے ہیں، اس کا مقصد بھارت کے ساتھ کسی روایتی جنگ کی صورت میں ان ہتھیاروں کا فوری استعمال کرنا ہے۔ انہیں فوری استعمال کے لیے تیار رکھنے کا پہلو ایسا ہے جس سے ان کی سکیورٹی پر سوال اٹھتے ہیں اور خدشہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔“ رپورٹ میں ان امریکی ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد اور استعداد کار میں اضافے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

About Admin

Check Also

Writing Good morning

اسرا ئیلی پو لیس نے گڈ مارننگ‘لکھنے پر فلسطینی شہر ی کو گرفتا ر کر لیا

مقبو ضہ بیت المقدس (فارن ڈیسک)اسرائیل پولیس نے گذشتہ ہفتے ایک فلسطینی شخص کو اس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: