Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / صعنت و تجارت / پاکستانی میں خوردنی تیل کی سالانہ کھپت 3.9 ملین ٹن سالانہ ہو گئی

پاکستانی میں خوردنی تیل کی سالانہ کھپت 3.9 ملین ٹن سالانہ ہو گئی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستانی میں خوردنی تیل کی سالانہ کھپت 3.9 ملین ٹن سالانہ ہے جبکہ ملک میں خوردنی تیل کی فی کس سالانہ کھپت کا تخمینہ 16 کلوگرام ہے۔ ادارہ برائے شماریات کے مطابق اگست 2017 کے دوران خوردنی تیل کی قومی درآمدات میں 32 فیصد کا اضافہ ہوا اور اس دوران 183 ملین ڈالر مالیت کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کپاس کے بیج، کینولا اور سورج مکھی سمیت دیگر تیل دار اجناس سے حاصل ہونے والے خوردنی تیل کی پیداوار 0.5 ملین ٹن سالانہ کے قریب اور پاکستان خوردنی تیل کی مقامی ضروریات کی تکمیل کیلئے درآمدات پر انحصار کرتا ہے جس کی وجہ سے قیمتی زرمبادلہ ادا کیا جاتا ہے۔ ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا ہے کہ ملک می تیل دار اجناس کی پیداوار کے فروغ سے مقامی پیداوار میں اضافہ سے خوردنی تیل کی درآمدات کو کم کیا جا سکتا ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی اور ادائیگیوں کے توازن کو بھی بہتر بنایا جا سکے گا۔

About Admin

Check Also

cars

انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے بغیر گاڑی بک کرانے کا مربوط نظام تیار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں انٹرنیٹ اور اسمارٹ فون کے بغیر بائک، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: