Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / کھیل کود / ٹیسٹ کرکٹ میں صبراوربرداشت بہت ضروری ہے،سرفراز کوصبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے:مصباح الحق

ٹیسٹ کرکٹ میں صبراوربرداشت بہت ضروری ہے،سرفراز کوصبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے:مصباح الحق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صبراوربرداشت بہت ضروری ہے،سرفراز کوصبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی کام سیکٹر کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور عظیم کھلاڑی مصباح الحق کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تقریب منعقد کی گئی جبکہ تقریب میں سابق قومی کپتان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کے ساتھ ٹیلی کام کپ ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان بھی کیا ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہناتھا کہ پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ملک ہے۔ دور دراز علاقوں میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں صبراوربرداشت بہت ضروری ہے۔ مصباح الحق نے سرفراز کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اور ایک کامیاب کھلاڑی کے گر بھی بتائے۔

About Admin

Check Also

basit ali

اگر 5 اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی ہوجاؤں گا، باسط علی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)باسط علی نے کہا کہ اگر 5اوپنرز منتخب کیے تو نام بتائیں ابھی مستعفی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: