Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / نیویارک ، کشمیری تارکین وطن کا اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بھارت مخالف مظاہرہ

نیویارک ، کشمیری تارکین وطن کا اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر بھارت مخالف مظاہرہ

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھارتی مندوب کی تقریر کے دوان سینکڑوں تارکین وطن کشمیریو ں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے’’بھارت اقوام متحدہ کی قراردادو ں پر عمل کرے‘‘ ، ’’آزادی سب کیلئے ،آزادی کشمیریو ں کیلئے‘‘، ’’بھارتی فوج کشمیر سے نکل جائے‘‘اور’کشمیر تنازعہ کے حل کا وقت آ گیا‘‘ کے زبردست نعرے لگائے ۔ مظاہرین سے آزادجموں وکشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود ، کشمیری نمائندے اشتیاق حمید ، ڈاکٹر اے آر میر ،سلیم قادری، سردار تاج خان ، سلیم بٹ ڈاکٹر آصف لقمان، سردار طاہر اقبال، راجہ لیاقت کیانی، نورین طلعت، آمنہ تاج خان ، سردار ذولفقار روشن خان، سردار زبیر خان، صاحبزادہ امتیاز ظفر، سردار سرور خان اور دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے آگے آئے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کا پیغام بھی اس موقع پر سنایا گیاجس میں انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز زیر حراست قتل، جبری گمشدگی اور خواتین کی آبرو ریزی کو مقبوضہ کشمیر میں ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دے رہا ۔ سید علی گیلانی نے کہا بھارت عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے جس کی اسے ہرگز اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا نوٹس لے ورنہ عالمی ادارہ اپنے فرائض میں کوتاہی کا مرتکب ہو گا۔جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری گزشتہ ستر بر س سے بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف جد وجہد کر رہے ہیں اور انکے حوصلوں کو نت نئے مظالم سے ہرگز کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ورلڈکشمیر بیداری فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکر غلام نبی فائی نے مظاہرین سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سواج کی طرف سے شملہ معاہد ہ کے حوالے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ سشما سوراج کو معلوم ہونا چاہیے کہ شملہ معاہدے کی وجہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

About Admin

Check Also

robert mugabe

زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے پارٹی سربراہی سے برطرف

ہرارے(مانیٹرنگ ڈیسک)زمبابوے کی حکمراں جماعت نے ملک کے صدر رابرٹ موگابے کو پارٹی کی سربراہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: