Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف کی وطن واپسی پر شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ،پہلی بار ایسا بیان دے دیا کہ نواز شر یف خود بھی حیران رہ جائیں گے

نواز شریف کی وطن واپسی پر شیخ رشید بھی میدان میں آگئے ،پہلی بار ایسا بیان دے دیا کہ نواز شر یف خود بھی حیران رہ جائیں گے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف کی وطن واپسی کو اچھا فیصلہ قرار دے دیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاکستان واپس آنا اچھا اور سیاسی فیصلہ ہے ،میں واحد آدمی ہوں جو کہتا تھا کو نواز شریف واپس آئیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پاس واپسی کے علاوہ کوئی حل نہیں تھا ،اگر وہ واپس نہ آتے تو ان کی جائیدادیں قرق ہو جاتیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کا کیس اب احتساب عدالت میں ہے اور انہیں ثبوت پیش کرنا ہونگے ،سپریم کورٹ نے126دن کاغذات مانگے لیکن شریف خاندان نے ایک بھی کاغذ نہیں دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چھ مہینے بہت اہم ہیں ،اس عرصے میں نواز شریف کا رویہ فیصلہ کرے گا کہ ملک کا سیاسی مستقبل کس طرف جائے گا ۔

About Admin

Check Also

مخالف کو نا اہل کرو، جیل میں ڈالو اور شیخ رشید کو جتواؤ، خورشید شاہ

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مخالف کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: