Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نواز شریف سے ناراض لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ کی تنہائی میں ملاقات ،گلے شکوے اور رنجشیں دور ،چوہدری نثار کا سابق وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

نواز شریف سے ناراض لیگی رہنما اور سابق وزیر داخلہ کی تنہائی میں ملاقات ،گلے شکوے اور رنجشیں دور ،چوہدری نثار کا سابق وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف اورناراض لیگی رہنما  چو دھری نثار علی خان  کی ہونے والی ون آن ون ملاقات  میں تمام رنجشیں ،گلے شکوے  اور شکائتیں  دور ہو گئی ہیں ،جبکہ چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیر اعظم کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور نیب ریفرنسز  کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق کے مطابق آج صبح نواز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد میں واقع پنجاب ہاوس چلے گئے ، چودھری نثار علی خان جب سابق وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے پنجاب ہاؤس پہنچے تو وہاں ،سینیٹر پرویز رشید ،سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی سمیت دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے تاہم چوہدری نثار علی خان اور سابق وزیر اعظم نے پنجاب ہاؤس میں ون آن ون تفصیلی ملاقات کی ، دونوں اہم رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں چوہدری نثار اور نواز شریف نے ایک دوسرے کے خلاف کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار اور شکوے شکائتیں کیں جبکہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے تحفظات دور کر دیئے جس پر چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف سیاسی و ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور نیب ریفرنسز اور عدالت میں پیشی کے معاملات بھی زیر بحث آئے۔اس موقع پر چودھری نثار نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت اور صحت کے حوالے سے بھی دریافت کیا ۔واضح رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈیڑھ ماہ کے طویل وقفے کے بعد ون آن ون ملاقات ہوئی ہے جبکہ چوہدری نثار علی خان نے اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں اس بات کا کھل کر اظہار کیا تھا کہ نواز شریف ان کی باتوں اور کی جانے والی تنقید پر ناگواری کا اظہار کرتے رہے ہیں ۔واضح رہے کہ آج صبح سابق وزیراعظم پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،ان کے استقبال کے لیے (ن) لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ایئرپورٹ کے باہر موجود تھی۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے تین نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن،حسین ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو کل(منگل کے روز ) طلب کر رکھا ہے۔

About Admin

Check Also

Shahbaaz

دھرنوں اور لاک ڈاؤن سے ہمیں پیچھے دھکیل دیا گیا، شہباز شریف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ناکام سیاسی عناصر عوام میں مایوسی پھیلار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: