Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / نوازشریف کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا بھی وطن واپسی کا فیصلہ

نوازشریف کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا بھی وطن واپسی کا فیصلہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نوازشریف علی الصبح لندن سے واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ان کے وطن واپس نہ آنے کے حوالے سے کیے جانے والے تمام دعوے غلط ثابت ہوگئے اور اب مقامی انگریزی اخبار نے خبررساں ایجنسی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن صفدر نے بھی پاکستان واپسی کا فیصلہ کرلیاہے اور اس ضمن میں ٹکٹ بھی کنفرم کرالیے گئے ہیں تاہم حسین نواز اور حسن نواز لندن میں زیرعلاج اپنی والدہ کیساتھ ہی رہیں گے ۔
نوازشریف پیر کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے اور مریم نواز نے اپنے والد کی ہمت اور حوصلے کو داد دیتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہاتھا کہ نوازشریف نے یہ کچھ جانتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا کہ جو ان کے ساتھ ہورہاہے ، یہ احتساب نہیں۔
یادرہے کہ پاکستانی میڈیا میںیہ افواہیں گردش تھیں کہ شریف خاندان بری طرح پھنس چکا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان سے لندن چلے گئے ہیں اور اب اتنی جلدی واپس نہیں آئیں گے، کچھ ناقدین کایہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم تین سے چار ماہ تک وطن واپس نہیں آئیں گے لیکن وہ گزشتہ شام ہی لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے تھے ۔

About Admin

Check Also

chiefjusticesaqibnisar

بتایا جائے کتنے پاکستانیوں کے سوئس اکاؤنٹس ہیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ بتایا جائے کتنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: