Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / شوبز / ’میں ساڑھی پہن کر اُدھر کھڑی تھی کہ اچانک میرے پیٹ پر کسی کا ہاتھ محسوس ہوا اور پھر۔۔۔‘ بھارتی اداکارہ ادیتی راﺅ حیدری نے اپنا شرمناک ترین راز دنیا کو بتادیا

’میں ساڑھی پہن کر اُدھر کھڑی تھی کہ اچانک میرے پیٹ پر کسی کا ہاتھ محسوس ہوا اور پھر۔۔۔‘ بھارتی اداکارہ ادیتی راﺅ حیدری نے اپنا شرمناک ترین راز دنیا کو بتادیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے یہ کہہ کر تہلکہ برپا کر دیا کہ ماضی میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جا چکا ہے، اور اب ایک اور مشہور اداکارہ ادیتی راﺅ نے بھی یہ کہہ کر کھلبلی مچا دی ہے کہ ان کے ساتھ بھی کم عمری میں ایک ایسا ہی شرمناک واقعہ پیش آ چکا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ادیتی نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا، ” میں 15سال کی تھی اور ہم کیرالہ کے ایک مندر میں گئے تھے، جہاں ساڑھی پہننا لازمی تھا۔ میں نے بھی ساڑھی پہن رکھی تھی اور ہم سب درشن کیلئے قطار بنائے کھڑے تھے۔ تب مجھے اپنے پیٹ پر کسی کا ہاتھ محسوس ہوا، اور پھر ایسا تین سے چار مرتبہ ہوا۔ بالآخر میں نے پیچھے مُڑ کر دیکھا تو ایک شخص میرے عقب میں کھڑا تھا اور وہی یہ حرکت کررہا تھا۔ میں نے اس کا ہاتھ پکڑلیا اور اس کے منہ پر اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ سب کی توجہ ہماری جانب ہو گئی۔ وہ جان چھڑوانے کے لئے کہنے لگا ’میں نے کیا کیا ہے، میں نے کیا کیا ہے؟‘ لیکن میں نے ایک اور تھپڑ اس کے منہ پر جڑا اور اس کے ہوش ٹھکانے آ گئے۔“

ادیتی راﺅ نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ خواتین اور لڑکیوں کو عوامی مقامات پر محتاط رہنا چاہئیے اور اگر انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا جا رہا ہو تو خاموش نہیں رہنا چاہئیے کیونکہ اس سے جنسی درندوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ایسی صورتحال میںخاموش رہنے کی بجائے آواز اٹھانی چاہئیے اور اپنی عزت کی حفاظت کے لئے ہمت اور بہادری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے۔

About Admin

Check Also

miss world

بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر مس ورلڈ منتخب

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)20 سالہ بھارتی دوشیزہ مانوشی چھیلر نے ملکہ عالم کا تاج اپنے سر پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: