Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / بین الاقوامی / مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون انتقال کر گئی

مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون انتقال کر گئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )مصر سے تعلق رکھنے والی دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان عبدالعاطی دبئی کے ہسپتال میں انتقال کرگئیں۔500 کلو وزنی ایمان کا بھارت میں علاج جاری تھا جس کے بعد 4 مئی 2017 کو اسے علاج کی غرض سے دبئی کے برجیل ہسپتال میں داخل کیا گیاجہاں 20 ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم ایمان کے علاج پر مامور تھی اور اس کے وقفے وقفے سے مختلف ٹیسٹ کے کیے گئے ۔

ہسپتال سے جاری بیان کے مطابق ایمان دل کے مرض میں مبتلا تھی جب کہ اس کے گردوں نے بھی کام چھوڑ دیا تھا جو موت کی وجہ بنا اور مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 35 منٹ پر وہ چل بسیں۔ایمان کے لواحقین نے ہسپتال کی جانب سے علاج معالجے کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم اس سے قبل بھارت میں علاج کے دوران انہوں نے کچھ شکایات کی تھیں۔

About Admin

Check Also

turkispresident

پاکستان سمیت ڈی8 ممالک مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کریں،اردگان

استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان سمیت ڈی 8سمٹ میں شامل ممالک کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: