Download http://bigtheme.net/joomla Free Templates Joomla! 3
Home / پاکستان / لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کو پبلک نہ کرنے کے حوالے سےپنجاب حکومت کی انٹر ا کورٹ اپیل مسترد کردی

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی رپورٹ کو پبلک نہ کرنے کے حوالے سےپنجاب حکومت کی انٹر ا کورٹ اپیل مسترد کردی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو پبلک نہ کرنے کے حوالےسے پنجاب حکومت کی انٹر ا کورٹ اپیل مسترد کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انٹر ا کورٹ اپیل کی سماعت ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے کی جن میں جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس امین الدین اور جسٹس شہباز رضوی شامل تھے ۔سماعت کے دوران عوامی تحریک کے وکیل نے درخواستیں واپس لینے کی استدعا کی تو حکومتی وکیل خواجہ حارث نے مخالفت کردی جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دیے درخواستیں واپس لینے سے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔اس موقع پر عدالت نے ماڈل ٹاﺅن واقعہ پر جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ معطل کرنے کے حوالے سے پنجاب حکومت کی استدعا کو مسترد کردیا ۔عدالت نے پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی کردی اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دیا ہے ۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے ماڈل ٹاﺅن واقعے پر باقر نجفی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم دیا تھا ۔

About Admin

Check Also

jail

سندھ کے تفتیشی ادارے قاتلوں کو سزا دلانے میں بری طرح ناکام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 10 برس کے کریمنل کیسز کا ریکارڈ پولیس اور پراسیکیوشن کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

%d bloggers like this: